چکوال ( نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے کہا ہے کہ امتحانی نظام کا تقدس برقرار رکھنے کے لئے امتحانی مراکز کی اچانک انسپیکشن کا عمل جاری ہے تاکہ امتحانی عمل کی شفاف تکمیل یقینی بنائی جا سکے ۔ انہوں نے یہ بات پیر کے روز تحصیل چکوال اور کلر کہار کے مختلف سکولوں میں میٹرک کے کے امتحانی مراکز کے اچانک معائنہ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے امتحانی مراکز میں جاری امتحانی عمل اور انتظامی اعتبار سے امتحانی امیدواروں کے لئے سہولیات کا جائزہ لیا ۔ علاوہ ازیں انہوں نے امتحانی مراکز میں سیکیورٹی ، نگران عملہ کی حاضری ، ویجی لینس سسٹم اور روشنی کے انتظامات کا بغور جائزہ لیتے ہوئے امتحانی عملہ کو تاکید کی کہ امتحانی امیدواروں کے لئے پر سکون ماحول مستقل طور پر برقرار رکھا جائے تاکہ وہ مکمل یکسوئی کے ساتھ امتحانی عمل سے گزر سکیں۔
..........................
کوئی تبصرے نہیں