چوہدری عارف اقبال آف تھنیل فتوحی کا چکوال کا تعزیتی دورہ


چکوال،فرینڈز آف چکوال برمنگھم کے روح رواں اور معروف شخصیت چوہدری عارف اقبال آف تھنیل فتوحی نے چکوال کا تعزیتی دورہ کیا اور معروف روحانی شخصیت سجادہ نشین آستانہ عالیہ منور آباد شریف صاحبزادہ ڈاکٹر ریاض الدین ضیاء سے ان کے والد صاحبزادہ ڈاکٹر ضیاء الدین با با جی سرکار خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ گھمکول شریف کے انتقال پر فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی اورڈاکٹر ریاض الدین سے اظہار تعزیت کیا بعد ازاں جامعہ اسلامیہ غوٹیہ پہنچے اور معروف مزہبی رہنماء عالمی روحانی شخصیت پیر سید رہاض الحسن شاہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی انہوں نے تھنیل فتوحی میں ہر دلعزیز نوجوان راجہ فیصل کے انتقال مرحوم کے بھائی راجہ ہونس سے تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی پر اس موقع معروف شخصیت ڈاکٹر اعجاز مغل بھی ان کے ہمراہ تھے

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.