ڈھڈیال نیوز تارکین وطن کے دل کی آواز بن چکا ہے،چوہدری اظہرچکرال

 


چکوال(ڈسڑکٹ رپورٹر ) ڈھڈیال نیوز کی 18ویں سالگرہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈھڈیال نیوز تارکین وطن کے دل کی آواز بن چکا ہے۔چیئر مین فرینڈز آف چکوال برمنگھم چوہدری اظہر محمود چکرال،صدر مسلم لیگ (ن) مڈلینڈ چوہدری عارف اقبال،جنرل سیکرٹری ملک فتح خان نے کہا کہ ڈھڈیال نیوز برطانیہ میں تمام پاکستانیوں میں مقبول ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈھڈیال نیوزکی پوری ٹیم کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں تینوں رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ ڈھڈیال نیوز صرف اخبار ہی نہیں بلکہ ایک نظریے کا نام ہے وہ نظریہ ظالم کیخلاف ڈٹ کرکھڑے ہونے اور مظلوم کا ہرممکن طریقے سے ساتھ دینے کا نام ہے محرومیوں،پسماندگی اور عوام کے مسائل کی ہرممکن طریقے سے نشاندہی کرکے ان کے حل کیلئے کلیدی کردار ادا کرنے کا نام ہے ڈھڈیال نیوز نے عام آدمی کی آواز اقتدار کے اعلیٰ ایوانوں تک پہنچا کر انکے مسائل حل کروانے میں اپنا کردارادا کیاچو ہدری اظہر محمود چکرال، چوہدری عارف اقبال،اور ملک فتح خان نے کہا کہ ڈھڈیال نیوز نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا عام آدمی کے مسائل اجاگر کیے اوران کی آواز اقتدار کے ایوانوں تک پہنچائی اور ان کے مسائل حل کرانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ 18ویں سالگرہ کے موقع پر چیف ایڈیٹر ریاض بٹ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.