پروفیسر بلال حسین نے انگلش لینگویج میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی
ڈھڈیال( نامہ نگار خصوصی) چکوال کا اعزاز ، نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اسلام آباد کے پروفیسر بلال حسین نے انگلش لینگویج میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی۔ڈاکٹر بلال جو گزشتہ بائیس سال سے شعبہ تعلیم سے منسلک ہیں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی والدین ، اہل خانہ، اساتذہ کرام اور دوست ا حباب کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔تمام عزیز واقارب اور دوست احباب نے اس تعلیمی سنگ میل حاصل کرنے پر ان کو مبارکباد دی ہے اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ اس کامیابی کے موقع پر ڈاکٹر بلال حسین نے کہا کہ علم سیکھنے سکھانے کا عمل اور کتاب دوستی ساری عمر جاری رہنی چاہیے ۔ پروفیسر ڈاکٹر بلال حسین جو اسلام آباد میں مقیم ہیں کا آبائی تعلق ڈھڈیال کے نواحی قصبہ موہڑہ اعوان سے ہے۔
کوئی تبصرے نہیں