ملک محمد بشیر کی طرف سے ڈی پی او چکوال کےاعزاز میں افطار ڈنر ڈھڈیال


ڈھڈیال (خصوصی رپورٹ)بیگم نور میموریل ہاسپٹل بھبھڑ اور بن قطب فاؤنڈیشن کے بانی محمد بشیر ملک کی طرف سے DPO چکوال کیپٹن (ریٹائرڈ) واحد محمود کو تمغہ شجاعت ملنے کی خوشی میں اُن کے اعزاز میں افطار ڈنر کی تقریب پولیس لائن چکوال میں منعقد کی گئی -تقریب میں DPO چکوال کے علاوہ تمام ڈی ایس پیز اور ضلع چکوال اور تلہ گنگ کی تمام این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی - تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بشیر ملک نے کہا کہ چکوال کی 87 % آبادی دیہاتوں میں رہائش پذیر ہے اس لئے تمام ارباب اختیار کو اس طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے -

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.