ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں بھی عالمی یومِ جنگلات کے سلسلہ میں پودا لگایا گیا چکوال


چکوال (پ-ر) حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ایم ایس DHQ ہسپتال ڈاکٹر انجم قدیر نے عالمی یوم جنگلات کے موقع پر ہسپتال کے احاطہ میں پودا لگا کر پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز کیا،اس موقع پر AMS ڈاکٹر عمران جدون،ڈاکٹر شیخ رفتار حسین،ڈاکٹر آصف جنجوعہ،ڈاکٹر سعدیہ اور ڈاکٹر رضوانہ نے بھی پودے لگائے،MS ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر انجم قدیر نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کیجانب سے شجر کاری مہم جاری ہے اور درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور درخت ہمارے ماحول کو صاف ستھرا بنانے کے ساتھ ساتھ ہمیں آکسیجن بھی فراہم کرتے ہیں،اس لئے ہمیں اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا اور اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ مستقبل دینا ہوگا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.