نمازعید الفطر 2024 و دستار فضیلت و ردائے فضیلت



ڈھڈیال (خصوصی رپورٹ) نماز عید الفطر کا بڑا اجتماع مسجد شریف جامع الفتح المعروف گنبد والی مسجد مین پنڈی روڈ ڈھڈیال منعقد ہوا، نماز عید کے اجتماع سے مولانا محمد یعقوب نقشبندی نےخطاب کرتے ہوئے بتایا عید کے دن اللّٰہ تعالیٰ فرشتوں کے سامنے بندوں کی عبادت پر فخر فرماتے ہیں اور ان سے پوچھتے ہیں کہ اے فرشتو اس مزدور کا جو اپنی طرف سے خدمت پوری کرے کیا صلہ ہے؟ تو فرشتے عرض کرتے ہیں کہ اس کا بدلہ یہی ہے کہ اس کی مزدوری پوری ادا کر دی جائے، تو اللّٰہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اے فرشتو گواہ ہو جائو کہ میں نے ان کو بخش دیا ہے۔


نماز عید کے بعد مدرستہ السلامیہ (الحاق شدہ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان) ملحق مسجد شریف جامع الفتح ڈھڈیال سے امتحانات میں کامیاب ہونے والے گیارہ بچوں کی دستار بندی کی گئی اور سند سے نوازا گیا اور کامیاب ہونے والی سترہ بچیوں کے والدین کو ردائے فضیلت اور سند سے نوازا گیا۔ بعد ازاں امت مسلمہ خصوصا فلسطین کے مسلمانوں کے لیے اور پاکستان کی ترقی کے دعا کی گئی۔ نماز عید کے اجتماع کے موقع پر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کےلئے پولیس کے اہلکار خصوصی سیکورٹی پر تعینات رہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.