ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک کا عیدالفطر کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز(ڈی ایچ کیو ) ہسپتال کا دورہ
چکوال( نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے عیدالفطر کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز(ڈی ایچ کیو ) ہسپتال کا دورہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے وارڈز میں جا کر مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے ان کو عید کی مبارکباد دی اور عید کی خوشی میں مریضوں اور ڈیوٹی پر موجود سٹاف میں مٹھائی تقسیم کی ۔ انہوں نے ہسپتال میں زیرِ علاج مریضوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی بلال بن عبدالحفیظ ، اے سی چکوال ثمینہ بشیر اور ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر انجم قدیر بھی موجود تھے ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفس ریسکیو 1122 بھی گئیں ۔ انہوں نے ریسکیورز سمیت تمام سٹاف کو عید کی مبارک باد دی اور ان میں مٹھائی تقسیم کی
کوئی تبصرے نہیں