سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ارشد علی بیگ گڈو کی اہلیہ کو سپردِ خاک کر دیا گیا

 


ڈھڈیال(مسرت جعفری) چوہدری محمد صفدر مرحوم کی بہو، سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ارشد علی بیگ گڈو کی اہلیہ، چوہدری خرم علی بیگ کی بھابھی اور چوہدری محمد سعید ایڈووکیٹ سانگ کی ہمشیرہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ جمعہ کے روز امام بارگاہ سادات میں ادا کی گئی جس میں معروف تجزیہ نگار و سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری ایاز امیر، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و سینئر رہنما ٹی آئی چکوال علی ناصر بھٹی، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ، ممتاز سماجی شخصیت سجاد حسین مائر، سابق چیئرمین چوہدری نثار عباس سرال، سینئر رہنما پیپلز پارٹی چکوال سردار اظہر عباس، زعفران زلفی ایڈووکیٹ، سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نئیر عباس اعوان ایڈووکیٹ، معروف کاروباری شخصیت شوکت محمود منہاس شوکی جاپان، چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ، ملک ندیم اقبال ایڈووکیٹ، سابق ناظم رانا بشیر سراج، طارق جمیل خان، راجہ خالد محمود، امجد خورشید پہلوان، چوہدری نجم الحسن گوندل، سیٹھ عدیل احمد، چوہدری فہد مہدی سانگ کلاں، چوہدری محمدسلیم لطیفال، چوہدری رشید چوہان کے علاؤہ کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.