سید طلحہ فاروق شاہ کو فی الفور رہا کرکے بوگس ایف آئی آر خارج کی جائے، ڈویژنل پریس کلب راولپنڈی


راولپنڈی ( پریس ریلیز ) ڈویژنل پریس کلب راولپنڈی ڈویژن کے چیئرمین ملک شجاع حیدرلنگاہ صدر سیار گل اٹک سنیئر نائب صدر نذر حسین چوہدری تلہ گنگ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سہیل امتیاز خان جہلم ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید نعیم عباس کلرکہارسیکرٹری فنانس سید افطار کاظمی ٹیکسلا و دیگر عہدہ دران و ممبران نے چوآ سیدن شاہ پریس کلب کے چیئرمین و سنیئر صحافی سید طلحہ فاروق پر درج جھوٹی اور من گھڑت ایف آئی آر کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےکہا کہ سید طلحہ فاروق ایک اچھی شہرت کے نیک نام صحافی ہیں ان کی گرفتاری پر راولپنڈی ڈویژن بھر کے صحافی سراپا احتجاج ہیں انہوں نے وزیراعلی پنجاب آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ سید طلحہ فاروق شاہ کو فی الفور رہا کرکے بوگس ایف آئی آر خارج کی جائے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.