ڈھوک میاں محراب داخلی ڈھوڈہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات


 ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی)تھانہ ڈوہمن کے علاقہ ڈھوک میاں محراب داخلی ڈھوڈہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات ،گھریلو ناچاقی پرخاوند نے تیز دھار آلے سے اپنی بیوی کا گلا کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق 24 سالہ ہاجرہ عرفان دختر محمد عرفان سکنہ تراٹی کی شادی ایک سال قبل الفت نصیر کے ساتھ ہوئی ۔ڈیڑھ ماہ قبل جب بچی پیدا ہوئی تو گھریلو ناچاقی آغاز ہوگیا۔ ہفتہ کی صبح الفت نصیر نے تیز دھار آلے سے اپنی بیوی کا گلہ کاٹ دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امجد محمود ایکٹنگ ایس پی انوسٹی گیشن چکوال، ایس ایچ او تھانہ ڈوہمن نعمان ذوالفقار اور انچارج پولیس چوکی ملہال مغلاں پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور کرائم سین یونٹ اور PFSA کی ٹیم کو بھی موقع پر بلوالیا گیا جس کے ذریعے تمام تر شواہد اکھٹے کیے گئے اور نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال بھجوادیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی چوآسیدن شاہ سرکل کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.