بھابھی کو ٹوکا مارکر زخمی کرنے کے بعد ایک شخص نے زندگی کا خاتمہ کرلیا
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی ) قصبہ بھیں میں بھابھی کو ٹوکا مارکر زخمی کرنے کے بعد ایک شخص نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق طاہر اکبر قصاب نے پہلے ٹوکے وار سے بھابھی کو زخمی کردیا بعدازاں اس نے خود کشی کر لی۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر سرکل چکوال ندیم ملک اور ڈھڈیال پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کردیا گیا۔طاہر اکبر قصاب کو گذشتہ شب مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں