ہرڑ چوک چوہان روڈ کی تعمیر پر تیسری بارکام کاآغاز کر دیا گیا
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) طویل انتظار کے بعد بالآخر ہرڑ چوک چوہان روڈ کی تعمیر پر تیسری بارکام کاآغاز کر دیا گیا۔مذکورہ منصوبے پر 15 جولائی 2022 کو کام شروع ہوا لیکن چند ہی ماہ بعد ٹھیکیدار روڈ اکھاڑ اور ادھورا چھوڑ کر غائب ہوگیا۔ دوسری مرتبہ ڈورے تک روڈ کو اکھاڑ کر بجر ڈالا گیا اور کام بند ہوگیا۔ کام کی بندش سے علاقہ کی عوام کو بےپناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور متعدد باراحتجاج کے باوجود کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ۔اب پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد تیسری مرتبہ اس منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے جس سے عوام کو سکھ کا سانس ملا ہے ۔ توقع جارہی ہے کہ یہ منصوبہ جلد مکمل کرکے عوام کو ایک بڑا ریلیف دیا جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں