ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں مریضوں اور ان کے لواحقین و مستحق افراد کے لیے سحری و افطار ڈنر کا سلسلہ جاری

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چیئرمین فرینڈز آف چکوال برمنگھم کی طرف سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں مریضوں اور ان کے لواحقین و مستحق افراد کے لیے سحری و افطار ڈنر کا سلسلہ جاری ہے۔ یکم رمضان المبارک سے شروع ہونے والا سلسلہ عید الفطر تک جاری رہے گا۔ چوہدری اظہر محمود چکرال اور ان کی فیملی نے اس ضمن میں خطیر فنڈز عطیہ کیے ہیں ۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال چکوال میں روزانہ سحری کے وقت سحری کا اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ افطاری کے وقت افطاری اور بعد ازاں ڈنر کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے چوہدری اظہر محمود چکرال اور ان کی فیملی کے جذبہ ایثار کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.