دکانوں کے سامنے لگی ریڑھیاں اور ٹھیے ٹریفک کی روانی میں ایک بڑی رکاوٹ بن گئے

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) ڈھڈیال چوک پر دکانوں کے سامنے لگی ریڑھیاں اور ٹھیے ٹریفک کی روانی میں ایک بڑی رکاوٹ بن گئے، عوام روڈ پر چلنے پر مجبور ، حادثات معمول بن گئے۔ ڈھڈیال چوک اور دیگر ملحقہ ایریا میں دکاندار اپنی دکانوں کے سامنے ٹھیے اور ریڑھیاں لگوا کر ان سے بھاری کرایہ وصول کررہے ہیں اس صورتحال کی وجہ سے ناصرف ٹریفک بدنظمی کا شکار ہے بلکہ لوگ بھی روڈ کی حدود میں چلنے پر مجبور ہیں اور ٹھیوں ریڑھیوں پر خریداری کی وجہ ہونے والے رش سے حادثات بھی معمول بن چکے ہیں۔ یہی صورتحال پوسٹ آفس روڈ اور مین بازار میں بھی ہے جہاں اس دھندے اور تجاوزات کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ڈھڈیال چوک کی شرقی جانب پارک کے ساتھ فٹ پاتھ ریڑھی بانوں کے قبضے میں ہیں۔تجاوزات کے مسئلہ کی جانب اس سے قبل بھی متعدد بار انتظامیہ کی توجہ مبذول کرائی جا چکی ہے لیکن ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ ذمہ دار حکام صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.