نامکمل سڑکوں کی چھ ماہ میں تکمیل کا اعلان، ضلع چکوال میں صورتحال جوں کی توں

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صوبہ بھر کی نامکمل سڑکوں کی چھ ماہ میں تکمیل کا اعلان، ضلع چکوال میں صورتحال جوں کی توں، کسی منصوبے کے لیے بھی ابھی تک فنڈز جاری نہ ہوسکے۔ چند ہفتے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا تھا کہ چھ ماہ کے اندر اندر صوبہ بھر میں ہنگامی بنیادوں پر سڑکوں کے ادھورے منصوبوں اور مرمت کا کام مکمل کیا جائے۔ اس سلسلہ میں منتخب نمائندوں سے بھی ان منصوبوں کی تفصیلات طلب کی گئیں لیکن ضلع چکوال میں ابھی تک کسی منصوبے پر کام شروع نہیں ہوسکا۔ ذرائع نے بتایا کہ ضلع چکوال کے کسی بھی ادھورے اور مرمت کے منصوبے کے لیے کوئی فنڈز جاری نہیں کیے گئے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ لاہور میں نامکمل منصوبوں کی تکمیل کے لیے کام جاری ہے لیکن دیہی اضلاع کو ابھی تک نظر انداز کیا جارہا ہے جس سے لوگوں میں سخت تشویش پائی جارہی ہے ۔ ادھوری اور نامکمل سٹرکوں کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع چکوال میں بھی تمام ادھورے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔تاکہ عوام کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے

۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.