بی ایس انگلش کے مڈ ٹرم امتحانات میں اعلیٰ کارکردگی پر انعامات کی تقسیم


چکوال: بی ایس انگلش کے مڈ ٹرم امتحانات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں تقسیم انعامات کی تقریب آج شعبہ انگریزی میں منعقد ہوئی ۔ پروفیسر عدنان ادریس صدر پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن ضلع چکوال مہمان خصوصی تھے۔ سربراہ شعبہ پروفیسر شاہد آزاد نے انگلش ڈیپارٹمنٹ میں سٹوڈنٹس کی حوصلہ افزا تعلیمی کارکردگی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ انگریزی میں تعلیمی پراگریس سے متعلقہ ایک نظام موجود ہے اور تقسیم انعامات اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ پروفیسر عدنان ادریس نے ادارے کی ترقی کے لئیے اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کو حرف اول ٹھہراتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شعبہ انگریزی و دیگر مضامین کے طلبہ اپنی محنت جاری رکھتے ہوئے والدین ، شعبے اور ادارے کے لئیے نیک نامی کا سبب بنیں گے۔ بعد ازاں انہوں نے سمسٹر ون اور تھری کے پوزیشن ہولڈرسٹوڈنٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.