حکومت پنجاب کے مقررہ کردہ نرخوں پر روٹی کی فروخت ممکن نہ ہو سکی


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) ڈھڈیال اور اس کے ملحقہ دیہات میں حکومت پنجاب کے مقررہ کردہ نرخوں پر روٹی کی فروخت ممکن نہ ہو سکی۔حکومت پنجاب نے آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد روٹی 16روپے اور نان کی 20 روپے قیمت مقرر کی۔ ان نرخوں پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ بھی حرکت میں آئی لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ضلع کے تمام بڑے قصبات اور دیگر ملحقہ دیہات میں روٹی بدستور 20 روپے میں فروخت ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے وزن میں بھی کمی کی شکایات عام ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے روٹی کی قیمت پر عملدرآمد نہ کرنے پر تندور مالکان کو بھاری جرمانے کیے گئے لیکن اب پھر روٹی اور نان کی قیمتوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی شکایات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ایک حالیہ سروے کے مطابق ڈھڈیال اور اس کے ملحقہ دیہات میں روٹی اور نان کی بدستور پرانے نرخوں پر فروخت جاری ہے جس کا ضلعی انتظامیہ فوری نوٹس لے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.