ڈھڈیال: ارسلان سوہترہ کی شادی بخیر و خوبی انجام پائی
ڈھڈیال (مسرت جعفری) خیراتی مسیح مرحوم کے صاحبزادے، خالد مسیح سابق کونسلر کے بھتیجے، فیصل شہزاد خرم شہزاد، گلفام شہزاد کے بھائی، جیکب سعد جیکسن جاوید کے کزن ارسلان سوہترہ کی شادی بخیر و خوبی سر انجام پائی۔ اس سلسلے میں ہفتہ کی شب لاثانی میرج ہال میں پر تکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا جس میں انکے دوست احباب، عزیز واقارب، اساتذہ اور کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر پادری برکت نواز نے خصوصی دعا کروائی۔ تمام احباب نے ارسلان سوہترہ کو نئی زندگی کا آغاز کرنے پر دلی مبارک باد پیش کی۔
کوئی تبصرے نہیں