ضلع چکوال میں ٹرانسفارمر چوروں کا گروہ ایک بار پھر متحرک ہو گیا

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) ضلع چکوال میں ٹرانسفارمر چوروں کا گروہ ایک بار پھر متحرک ہو گیا۔متعدد دیہات میں ٹرانسفارمر چوری کرنے کی وارداتیں، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ضلع میں ٹرانسفارمر چور گروہ نے وارداتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ چوروں نے لطیفال اور نارنگ سیداں سے ٹرانسفارمر چوری کرنے کی کوشش کی لیکن لوگوں کے بروقت نوٹس پر وہ اپنے مشن میں کامیاب نہ ہوسکے لیکن ہفتہ کی شب تھانہ ڈوہمن کے علاقہ ڈھوڈہ سے ایک ٹرانسفارمر چوری کرلیا گیا۔ ادھر واپڈا افسران نے الزام لگایا ہے کہ ٹرانسفارمر چوری کی روک تھام کے پولیس تعاون نہیں کر رہی اور اس سلسلہ میں جلد ہی اعلیٰ پولیس حکام کو تحریری درخواست بھیجی جائے گی تاکہ پولیس کے مؤثر تعاون سے ٹرانسفارمر چوری کی وارداتوں پر قابو پایا جا سک

ے۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.