ماہر تعلیم امجد علی ملک کو 19ویں گریڈ میں ترقی دے گئی
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) معروف ماہر تعلیم اور ہر دلعزیز شخصیت امجد علی ملک کو 19ویں گریڈ میں ترقی دے گئی امجد علی ملک بوائز ہائی سکول بلکسر میں اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں اگلے گریڈ میں ترقی ملنے کے بعد انہیں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چوآسیدن شاہ میں پرنسپل تعنیات کر دیا گیا ہے ،بطور سربراہ ادارہ انہوں نے تدریسی خدمات کو احسن انداز میں نبھایا اور اسکول کے تعلیمی معیار کو اعلی پیمانے پر بلند کیا،امجد علی ملک یقینی طور آئندہ بھی اپنے اس اعزاز کو برقرار رکھیں گے معروف کاروباری شخصیت و تاجر رہنماءچوہدری غضنفر حسین منہاس اور منہاس گروپ نے ممتاز ماہر تعلیم امجد علی ملک کو 19ویں گریڈ میں ترقی پانے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں