ڈھڈیال اور اس کے ملحقہ دیہات میں روٹی کی بدستور 20 روپے میں فروخت جاری،

 




ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) ڈھڈیال اور اس کے ملحقہ دیہات میں روٹی کی بدستور 20 روپے میں فروخت جاری، ضلعی انتظامیہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔آٹے کی قیمتوں میں انتہائی کمی اور حکومت پنجاب کی جانب سے 16 روپے فی روٹی قیمت مقرر کرنے کے ضلعی انتظامیہ نے اس پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے چند روز تک تو نمائشی کارکردگی دکھانے کے لیے فوٹو سیشن اور دکھاوے کے دورے کیے لیکن ان کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوسکے۔ ہوٹلوں اور تندوروں پر اب بھی 20 روپے میں روٹی کی فروخت جاری ہے اور ابھی تک آٹے کی قیمتوں میں اس غیر معمولی کمی کے اثرات عوام تک نہیں پہنچ سکے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام ہوٹلوں اور تندور والوں کی اس کھلم کھلا لوٹ مار کا فوری نوٹس لے کر ان کے خلاف سخت کارروائی کریں۔



..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.