لاوہ دیہی مرکز صحت ویران عملہ ندارد مریض دربدر
لاوہ ( نمائندہ ڈھڈیال نیوز) تحصیل لاوہ کے سب سے بڑے آبادی والے شہر لاوہ کے مکین صحت کی سہولیات کو ترس گئے۔ یہاں سے تین ایل ایچ ویز کا تبادلہ کیا جا چکا ہے جس سے خواتین کو مفت زچگی کی سہولیات ختم ہو گئی ہیں جب کہ پانچ ڈاکٹرز کی جگہ عارضی طور پر صرف ایک ڈاکٹر ڈیوٹی کر رہا ہے جب کہ علاقے میں علاج کا واحد مرکز ہونے کے باعث یہاں پر مریضوں کا بے تحاشہ رش ہوتا ہے۔اہلیان علاقہ نے علاج کی ناقص سہولیات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چکوال اور سی او ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ یہاں کی خواتین کے لیے مفت زچگی کی سہولت بحال کرتے ہوئے یہاں پر ایل ایچ ویز کی واپس تعیناتی اور ڈاکٹرز کی خالی نشستوں پر فوری طور پر نئے ڈاکٹرز کو تعینات کیا جائے
کوئی تبصرے نہیں