ڈھڈیال میں چوری کی ایک دلیرانہ واردات کی کوشش ناکام

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) ڈھڈیال میں چوری کی ایک دلیرانہ واردات کی کوشش ناکام ،نامعلوم چور تالے توڑ کر فرار ہوگئے ۔اتوار کی صبح 5:40 کے قریب مین بازار ڈھڈیال جانے والی روڈ پر پرانے یوٹیلیٹی سٹور کے قریب نامعلوم نقاب پوش مسلح چور جو کالی رنگ جی ایل آئی کار میں آئے اور انہوں نے لوہے کے راڈ سے علی کلاتھ، رازق اینڈ سنز اور شمع بک ڈپو بیگ سنٹر کے تالے توڑے اور شمع بک ڈپو سے نقدی اور سامان چرا کر لے گئے جبکہ دیگر دو دکانوں سے سامان چوری کرنے میں ناکام رہے۔شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کسی کے آنے پر انہوں نے راہ فرار اختیار کی۔واردات کا دورانیہ 13 منٹ تک جاری رہا۔ ڈھڈیال پولیس مصروف تفتیش ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.