ماسٹر ابرار حسین ریٹائر ہو گئے


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) معروف ماہر تعلیم ماسٹر ابرار حسین گذشتہ روز ریٹائر ہوگئے۔انہوں نے27سال 2 ماہ 22 دن انتہائی ایمانداری اور جانفشانی سے اپنی خدمات سر انجام دیں اور 3 مئی 2024 بروز جمعہ گورنمنٹ ہائی سکول ڈورے سے ریٹائر ہو گئے۔ سکول میں ان کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں ان کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔بعدازاں سٹاف نے ان کو ان کی رہائش گاہ محلہ مستریاں ڈھڈیال لے جا کر الوداع کہا۔اس موقع پر ان پر گل پاشی بھی کی گئی۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.