چک بھون میں مسلم لیگی قائدین کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام
ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) معروف سیاسی شخصیات حافظ عرفان،حاجی امداد،چوہدری ارشد،چوہدری منیر اور چوہدری بشارت کی جانب سے چک بھون میں مسلم لیگی قائدین کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔جس میں سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)،سابق وفاقی سیکرٹری میجر (ر) ڈاکٹر قیصر مجید ملک،ممبر قومی اسمبلی سردار غلام عباس اور چوہدری سلطان شہریار اور دیگر سرکردہ پارٹی شخصیات نے شرکت کی۔مقررین نے عام انتخابات اور ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نمائندوں کی بھرپور سپورٹ پر اہلیانِ چک بھون کا شکریہ ادا کیا اور علاقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ یونین کونسل مینگن کی چیدہ چیدہ سرکردہ شخصیات نے بھی عید ملن پارٹی میں بھرپور شرکت کی۔
کوئی تبصرے نہیں