چکوال سرکل کے پورے زون سے متفقہ طور پر چنے گئے نمائندے بلامقابلہ منتخب
چکوال ( رپورٹ: واحد محمود) آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز(سی بی اے)یونین کے انٹرل الیکشن میں چکوال سرکل کے پورے زون سے متفقہ طور پر چنے گئے نمائندے بلامقابلہ منتخب ہو گئے تفضیلات کے مطابق چکوال زون میں تقریبا30کے قریب دفاتر سے کسی بھی دفتر سے متفقہ طور پر چنے گئے عہدران کے خلاف کسی بھی ملازم نے کاغذات جمع نہیں کروائے جس پر تمام دفاتر میں متفقہ طور پر تشکیل دی جانے والی باڈیز بلامقابلہ منتخب ہو گئیں ہائیڈرو ؤنین چکوال سرکل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ہائیڈرو یونین نمائندگان کی بلامقابلہ کامیابی یونین قائدین کی کی منصفانہ پالیسوں اور بے لوث خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اس الیکشن سے واضح ہو گیا کہ واپڈا ملازمین کا ہائیڈرو یونین پر مکمل اعتمادہے۔
کوئی تبصرے نہیں