آر ایچ سی ٹمن محمد احمد بدر شہید ہسپتال کے ایس ایم او کا مبینہ طور پر مریضوں کیساتھ ہتک آمیز رویہ اپنانے کی شکایات

 


فیصل نواز قاضی نامی ٹمن کے رہائشی نے نامناسب رویہ اپنانے اور فرائض میں غفلت برتنے پر محکمہ صحت حکام کو درخواست دے دی


متاثرہ شخص کی درخواست پر سی او ہیلتھ اتھارٹی چکوال ڈاکٹر آصف ارباب خان نیازی کا نوٹس تحقیقات کا آغاز کردیا


تلہ گنگ (شوکت ملک) فیصل نواز قاضی نامی سائل جو کہ شہید کیپٹن محمد احمد بدر کے چچازاد بھائی ہیں نے وزیر صحت پنجاب، سی او ہیلتھ اتھارٹی چکوال اور ڈپٹی کمشنر چکوال کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مورخہ 16 مئی 2024ء کو بوقت ساڑھے 12 بجے میں اپنی والدہ کو بوجہ علالت کیپٹن محمد احمد بدر شہید ہسپتال رورل ہیلتھ سنٹر ٹمن لے کر گیا تو مجھے ایس ایم او ڈاکٹر محمد عبداللہ نے لیٹ آنے کا کہہ کر اٹینڈ کرنے سے انکار کر دیا، جب کہ میری منت سماجت اور اپنی والدہ کی تکلیف کے بارے بار بار اپیل کرنے کے باوجود ایس ایم او نے میری والدہ کا چیک اپ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی ادویات دیں، جبکہ یہی ایم ایس او ڈاکٹر عبداللہ اپنے پرائیویٹ کلینک اور میڈیکل سٹور پر بھاری فیس لے کر مریضوں کا علاج معالجہ ذمہ داری کے ساتھ کرتا ہے، تاہم سرکاری ہسپتال میں مریضوں سے انتہائی تلخ اور ہتک آمیز رویہ اختیار کیے ہوئے ہے، لہذا ایس، ایم او کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ یاد رہے اس قبل بھی اہلیانِ علاقہ کی جانب سے ڈاکٹر عبداللہ کے نامناسب رویہ بارے متعدد شکایات سامنے آئی ہیں، متاثرہ شخص کی درخواست پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی چکوال ڈاکٹر آصف ارباب خان نیازی نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.