چوآ سیدن شاہ مائنز لیبر ویلفیئر ہسپتال کے لان میں یوم مئی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

 


چوآسیدن شاہ (سید طلحہ فاروق)چیف انسپکٹر آف مائینز پنجاب چوہدری ریاض احمد نے کہا ہے کہ محکمہ معدنیات مزدورں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام وسائل برﺅے کار لانے کے ساتھ ساتھ مزدورں کی سیفٹی کو یقینی بنانے کے لئے عملی طور پرکام کررہی ہے یہ بات انہوں نے چوآسیدن شاہ میں مائنز لیبر ویلفیئر ہسپتال کے لان میں یوم مئی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی تقریب میں معروف مائن اونر اور سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسرخان ،ڈپٹی ویلفیئر کمشنر عبدالرشید ،اسسٹنٹ ویلفیئر کمشنر کبیراحمد ، چیئرمین پاکستان سنٹرل مائن لیبر فیڈریشن پنجاب راسعید خٹک،اسسٹنٹ ویلفیئر کمشنر شبیر احمد ،لیبر آفیسر عبدالجبار،سابق چیئرمین چوہدری بشیر گجر،نمائندہ ہارون مائنز انجینئرانعام خان، ایم ایس ڈاکٹر شیر بازچوہدری بھی موجود تھے۔ چوہدری رہاض احمد نے مزدور راہنماﺅں کی جانب سے پیش کئے جانے والے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے محکمہ کی جانب سے جاری کردہ ایمرجنسی سروس 1325، گرلز ہائی سکول کے افتتاح اور ڈنڈوت میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سکول و کالج کے جلد قیام کا بھی اعلان کیا اور کھیوڑہ سالٹ مائنز کے کان کنوں کی درخواست پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی ویلفیئر کمشنر عبدالرشید کو انکوائر آفیسر مقرر کرتے ہوئے معاملہ کی مکمل رپورٹ طلب کرلی اس سے قبل پاکستان سنٹرل مائن لیبر فیڈریشن پنجاب کے چیئرمین راسعید خٹک نے صدارتی خطاب میں کہا ہے کہ مائنز سیکٹر پنجاب ماڈل بننے کی جانب گامزن ہے انہوں نے بتایا کہ صوبائی وزیر معدنیات وکان کنی پنجاب سردار شیر علی خان گورچانی کان کنوں کے مسائل ترجیہی بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں جس کا واضع ثبوت فیڈریشن کی اُن سے حالیہ ملاقات کے بعدفوری طور پر ڈیتھ گرانٹ میں3لاکھ روپے کا اضافہ ،معذوروں کان کنوں کے ماہوار وظیفہ بڑھا کر10ہزارروپے اور مزدور کی کم ازکم اُجرت32ہزار روپے پر عمل درآمد کے لئے احکامات جاری کرنا ہے جبکہ صوبائی وزیر معدنیات کی جانب سے کان کنوں کے دیگر مسائل حل کرنے کے بارے میں فیڈریشن حکومت کے احکامات جاری کرنے کے لئے منتظر ہے قبل ازیں سینکڑوں کان کنوں اور مزدورں نے راسعید خٹک کی قیادت میں میلاد چوک سے مائنز ویلفیئر ہسپتال تک ریلی نکالی جس میں مزدورں راہنماﺅں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.