گوجرانوالہ پاکستان کا ایک بہت ہی اہم صنعتی مرکز بن کر ابھر رہا ہے،جنرل(ر) عبدالقیوم

 گوجرانوالہ پاکستان کا ایک بہت ہی اہم صنعتی مرکز بن کر ابھر رہا ہے اس شہر کے ذرائع رسل ورسائل بشمول متعدد فلائ اورز ، صحت کی سہولیات بشمول میڈیکل کالج ، تعلیمی شعبے میں ترقی اور صنعتی ارتقا میں میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ایک بہت کلیدی کردار ادا کیا ہے اس سلسلے میں دستگیر فیملی کی خدمات کو مرکزی حیثیت حاصل رہی- 

ان خیالات کا اظہارسابق سینیٹر جنرل عبدالقیوم ہلال امتیاز ملٹری چیف پیٹرن پاک چین بزنس فورم نے گوجرانوالہ میں سولر پینل کی پیدوار سے متعلق چینی سرمایہ کاری سے وابستہ ایک تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں سابقہ مرکزی وزیر خرم دستگیر مہمان خصوصی تھے اس تقریب میں جو پاک چین بزنس فورم کے تحت منعقد ہوئی پاکستانی صنعت کاروں کے علاوہ بہت سارے چینی انجینئر ز بھی شریک ہوئے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.