ڈھڈیال میں جدید ترین سہولیات سے آراستہ آفاق میڈیکل سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا
ڈھڈیال (مسرت جعفری) ڈھڈیال میں جدید ترین سہولیات سے آراستہ آفاق میڈیکل سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔ آفاق میڈیکل سنٹر 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔ کوالیفائڈ ڈاکٹر اورتمام سہولیات موجود ہونگی۔ آفاق میڈیکل سنٹر ہسپتال روڈ ڈھڈیال کی رنگارنگ افتتاحی تقریب بدھ کے روز منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مولانا مظہر حسین کاظمی نے خصوصی دعا کروائی۔ افتتاحی تقریب میں راجہ عثمان ہارون، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ، سربراہ لطیفال گروپ سردار نجف حمید لطیفال، سابق چیئرمین چوہدری نثار عباس سرال، چوہدری زمرد لطیفال، سردار جاوید افضل ایڈووکیٹ منگوال، چوہدری نوید لطیفال، چوہدری محمد سلیم لطیفال کے علاؤہ کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی ڈاکٹر پیرامیڈیکل سٹاف اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر آفاق میڈیکل سنٹر کے ایم ڈی ڈاکٹر آفاق نے میڈیا کو بتایا کہ آفاق میڈیکل سنٹر چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے کھلا رہے گا اور یہاں او پی ڈی آئی پی ڈی جنرل او پی ڈی، کارڈیالوجی، آرتھوپیڈک پیڈی آرڈرکس گائنی کالوجسٹ، ڈیمارٹالوجی، ڈینٹل ڈائگناسٹ سنٹر، میل وارڈ فی میل وارڈ کی تمام سہولیات میسر ہونگی اور کوالیفائڈ ڈاکٹر عوام کی خدمت کے لیے موجود ہونگے۔ آخر میں سابق چیئرمین چوہدری گلستان خان منگوال اور ڈاکٹر آفاق نے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا۔
کوئی تبصرے نہیں