طارق مرحوم ہسولہ کبڈی شو میچ کا شاندار میچ منعقد کر کے شائقین کبڈی کے دل جیت لیے


دھن اور پوٹھوار کی ثقافت کبڈی کے فروغ اور نئے پلیر کی حوصلہ افزائی کے لیے کوشاں چوہدری شیر الطاف رستم بیگ ہسولہ چوہدری بابر ڈھکو نے طارق مرحوم ہسولہ کبڈی شو میچ کا شاندار میچ منعقد کر کے شائقین کبڈی کے دل جیت لیے

(رپورٹنگ ٹیم ۔اظہر کہوٹ عدنان انور فیضان احمد)

 چکوال میونسپل سٹیڈیم میں پوٹھوار کبڈی کلب اور چکوال کبڈی کلب کے درمیان خوبصورت اور شاندار کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا جس ملک پاکستان کے اور مقامی کبڈی کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا اور سنسنی خیز مقابلے میں چکوال سدا بہار طارق ہسولہ مرحوم کبڈی کلب نےجہلم پوٹھوار کبڈی کلب کو شکست سے دو چار کر دیا. کبڈی میچ کے مہمان خصوی سابق وفاقی وزریر ایم این اے پاکستان مسلم لیگ ن رمیجر طاہر اقبال چوہدری حیدر سلطان کے بھائی چوہدری شہر یار سلطان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چکوال ڈاکٹر شہباز احمد تھے جن کا کبڈی گراونڈ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیااور مہمانوں کو ڈھول کی تھاپ اور گلاب کے پھولوں کی پتیاں مہمانوں پر نچھاور کی گئیں۔ میچ کے اختتام پرمعزز مہمانان خصوصی چوہدری شہر یار سلطان پروگرام کے آرگنائززر رستم بیگ ہسولہ، چوہدری بابر ڈھکو، چوہدری شیر الطاف نے کبڈی کی فاتح ٹیم کےکپتان وحید اعوان اور رنر اپ ٹیم کے نوید بٹ فاروق بٹ ندیم بٹ طارق طاہری فخر پوٹھوہار سنی سسرال کو ٹرافیاں دیں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر ایس ایچ اوتھانہ سٹی ملک ضمیر حسین کو بہترین سیکورٹی انتظامات اور کمرشل پوائنٹ نیوز ٹیم کے اظہر کہوٹ کومیچ کی بہترین کوریج پر شیلڈیں دی گئیں۔

تصاویر ۔۔۔ بشکریہ بول ایف ایم 88















..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.