عوام کو تیز رفتار ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، قراۃ العین ملک
چکوال (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے حکومتِ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کی کامل پیروی کرتے ہوئے عوام کو تیز رفتار ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اور عوام کو اپنے مسائل کی نشاندہی کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے آسان رسائی دی گئی ہے ۔انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اپنے دفتر میں آئے ہوئے لوگوں کے مسائل سننے کے بعد اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہی ۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے کہا کہ عوامی مسائل کا فوری اور مؤثر حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور مسائل کے حل کے لئے آنے والے شہریوں کو موافق ماحول میسر ہے تاکہ انہیں اپنے مسائل کی نشاندھی میں دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے انفرادی و اجتماعی مسائل سے آگاہی حاصل کی اور ان کے بلا تاخیر حل کیلئے متعلقہ سرکاری دفاتر کے سربراہان کو احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام الناس سے کہا ہےکہ وہ بلا جھجک اپنے مسائل کی نشاندھی کریں تاکہ ان کا فوری ازالہ یقینی بنایا جا سکے #
کوئی تبصرے نہیں