ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس
چکوال (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع سے ڈرگ ایکٹ اور ڈریپ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مبنی گیارہ (11) کیسز پیش کئے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ان کیسز کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے بورڈ کی مشاورت سے فیصلے کئے ۔ انہوں نے قانون کی خلاف ورزی پر ایک کیس میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کی ہدایت کی جبکہ تین( 3) کیسز کارروائی کے لئے ڈرگ کورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کئے ۔ اسی طرح انہوں نے پانچ( 5) کیسز میں میڈیکل سٹورز مالکان کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیا اور ایک کیس میں غیر لائسنس یافتہ سیل شدہ میڈیکل سٹور کو بند رکھنے میں 90 دن کی توسیع کردی گئی ۔ مزید برآں ایک کیس کا فیصلہ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے آئندہ اجلاس تک مؤخر کردیا گیا
کوئی تبصرے نہیں