ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود کا چکوال چیمبر آف کامرس کا دورہ

 


چکوال( میڈیا سیل)آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی بابر سر فراز الپا کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود نے چکوال چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔ڈی پی او چکوال نے چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر رہنماؤں سے ملاقات کی اور سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے گفتگو کی۔ڈی پی او چکوال نے تاجر رہنماؤں و چیمبرز کے عہدیداران کو درپیش مسائل سنے اور انکے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے اور جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ڈی پی او چکوال نے بڑے تجارتی مرکز چھپڑ بازار کو زیر بحث لایا اور بازار میں سیکورٹی انتظامات بارے بریفنگ لی اور عوام الناس کی سہولیات کے لیے مختلف اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے.ڈی پی او چکوال نے اس موقع پر چھپڑ بازار کے تاجروں کو ناجائز تجاوزات کو فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیا اور متعلقہ اداروں کے سربراہان سے ملکر ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لیے جامع پلان مرتب کرنے کا بھی کہا۔ڈی پی او چکوال نے تمام دوکانداروں کو دوکان کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کی ہدایت کی تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال اور چوری ڈکیتی پر بآسانی قابو پایا جاسکے۔آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر تاجر برادری اور عوام الناس کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہیں، تاجر برادری اور عوام الناس پولیس کا بھرپور ساتھ دیں اور سیکورٹی انتظامات مکمل رکھیں جس سے جرائم پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.