معروف شخصیات کی چوہدری اظہر محمود چکرال کی سرجری کے بعدعیادت
برمنگھم میں مقیم معروف شخصیات ملک فتح خان ،چوہدری عارف اقبال ،سید محمد فاروق شاہ اور سید ظفر اللہ شاہ نے چیئر مین فرینڈز آف چکوال برمنگھم چوہدری اظہر محمود چکرال کی سرجری کے بعد ان کی رہائش گاہ پر جا کر عیادت کی، انکی صحت یابی کی دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیاچیئر مین فرینڈز آف چکوال برمنگھم، انسان دوست ،اور مخلص رہنماءچوہدری اظہر محمود چکرال کا گزشتہ ماہ کینسر کا کامیاب آپریشن ہوا تھا چیئرمین فرینڈز آف چکوال برمنگھم نے اپنے چاہنے والوں سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے ان کی تیمارداری کی صحت و سلامتی کی دعائیں کیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کوئی تبصرے نہیں