14 اگست یوم آزادی کے سلسلے میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال کی جانب سے ریلی کا انعقاد
چکوال (عمار عبداللہ اعوان) پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر یوم آزادی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔جس میں چکوال کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ریلی کا آغاز مرکز دارالسلام سے ہوا اور تحصیل چوک سے ہوتے ہوئے 15 چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔
اس موقع پر سابق امیدوار قومی اسمبلی و جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ چکوال عبداللہ نثار اعوان ، رہنما مرکزی مسلم لیگ چکوال ملک کاشف اعوان ، چوہدری زاہد خالد ، میڈیا سیکرٹری محمد شعیب منھاس و دیگر نے ریلی سے خطاب کیا۔بعدا آزاں ریلی میں شریک تمام لوگوں کے لیے اس پر مسرت موقع پر کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں