57 ویں دو روزہ سالانہ سنی کانفرنس آج بھیں میں شروع ہورہی ہے
ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) 57 ویں دو روزہ سالانہ سنی کانفرنس آج مورخہ 3 اگست کو بھیں میں شروع ہورہی ہے۔جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔قصبہ کو خدامی پرچموں اور خیرمقدمی بینرز سے سجا دیا گیا ہے۔ کانفرنس میں ملک بھر کے نامور عالم دین شرکت کررہےہیں۔علاوہ ازیں چکوال سے مرکزی سنی قافلہ امیر تحریک خدام اہلسنت والجماعت سندھ مولانا حبیب الرحمن سومرو کی قیادت میں بھیں پہنچے گا۔ راستے میں مختلف مقامات پر اس مرکزی قافلے کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔جہلم، میانوالی اور دیگر شہروں سے آنے والے قافلے بھی مختلف راستوں سے بھیں پہنچیں گے۔
قصبہ مونا میں جہلم راولپنڈی سمیت دوسرے اضلاع سے آنے والے جلوسوں کے استقبال کےلیے تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔ تحریک خدام اہلسنت والجماعت مونا کے سرکردہ رہنما صوبیدار محمد صدیق کیزیر نگرانی قصبہ بھر میں سینکڑوں سنی پرچم اور درجنوں خیر مقدمی بینرز آویزاں کردئیے گئے ہیں۔قصبہ میں مختلف پوائنٹس پر قافلوں کا پر تپاک استقبال کیا جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں