بالآخر طویل انتظار کے بعد ہرڑ چوک چوہان روڈ کی تعمیر کے آثار نظر آنے لگے
ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی ) " کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے" بالآخر طویل انتظار کے بعد ہرڑ چوک چوہان روڈ کی تعمیر کے آثار نظر آنے لگے۔ کارپٹنگ کےلئے مشینری پہنچ گئی۔ مزکورہ روڈ جو گزشتہ دو سالوں سے علاقہ کی عوام کے لیے عذاب بنا ہوا ہے کے کچھ حصہ کی تکمیل کی امید پیدا ہوگئی ہے ۔کارپٹنگ کے لیے مشینیں گزشتہ روز مسوال پہنچ گئی۔ توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ چند روز میں کارپٹنگ کا کام شروع ہو جائے گا۔علاقہ کی عوام نے مشینیں دیکھ کر سکھ کا سانس لیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں