پانچ زونوں میں حج ارگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے انتخابات پانچ اکتوبر 2024 کو ہوں گے،چوہدری غلام ربانی
پانچ اکتوبر 2024 پانچ زونوں میں حج ارگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ہر زون کا الیکشن کمشنر اپنے اپنے زون میں الیکشن کو شفاف اور غیر جانبدارانہ کرانے کا پابند ہوگا چیف الیکشن کمشنر چوہدری غلام ربانی کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو۔ چوہدری غلام ربانی نے بتایا کہ چاروں صوبوں بشمول اسلام اباد زون میں انتخابات 2024 /2026 کے انعقاد کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ہر زون کے امیدواران کو ووٹر لسٹیں فراہم کر دی گئی ہیں جبکہ ہر زون میں الیکشن منعقد کرنے کی جگہ کا تعین بھی کر دیا گیا ہے یکم اکتوبر 2024 تک انتخابی عملہ کا تقرر اور بیلٹ پیپرز کے انتظامات بھی مکمل ہو جائیں گے اور پانچ اکتوبر کو انشاءاللہ پانچوں زونوں میں ہوپ کے الیکشن انتہائی شفاف اور غیر جانبدار منعقد ہوں گے جس میںDGTO ,اسلام آباد کی طرف سے فراہم کردہ رولز کی مکمل پابندی کرائی جائے گی تین ستمبر رات 12 بجے کے بعد انتخابی مہم رولز کے تحت بند ہو جائے گی اس حوالے سے کسی بھی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا اسی طرح الیکشن کے موقع پر ووٹر اپنی شناختی نشانی جس میں شناختی کارڈ یا پاسپورٹ یا ڈرائیونگ لائسنس اپنے ساتھ ضرور لائیں گے چوہدری غلام ربانی چیف الیکشن کمشنر ہوپ پاکستان نے بتایا کہ رولز کے تحت پوسٹل بیلٹ پیپر اور پراکسی کی قطعی اجازت نہ ہے نیز پولنگ بوتھ پر بیلٹ پیپر کی تصویر اتارنے کی اجازت بھی نہ ہوگی انہوں نے کہا کہ پولنگ پانچ اکتوبر کو ملک کے پانچوں زون میں بیک وقت شروع ہوگی اور مقرر وقت پر ختم ہوگی اور اس کے بعد مقرر وقت پر گنتی کا اغاز کیا جائے گا۔اسلام آباد زون کے پولنگ اسٹیشن کے متعلق سوال پر انہوں نے بتایا کہ وزارت مذھبی امور اسلام آباد کو اسلام آباد حاجی کیمپ میں اسلام آباد زون کے لیے پولنگ اسٹیشن کی باضابط اجازت کے لیے لیٹر لکھ دیا گیا ھے اگلے دو دنوں تک باضابط اجازت ملنے کی صورت میں حاجی کیمپ اسلام آباد میں انتظامات شروع کر دیے جائینگے اور حج آرگنائزر اسلام آباد (ووٹرز) کے بیٹھنے اور لنچ سمیںت دیگر انتظامات کو چیف الیکشن کمشنر از خود جائزہ لینگے۔
کوئی تبصرے نہیں