سابق وزیر اعظم و سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا ترکوال کا تعزیتی دورہ
ڈھڈیال (مسرت جعفری) سابق وزیر اعظم و سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا ترکوال کا تعزیتی دورہ۔
وہ جمعہ کی شام سیاسی و سماجی شخصیت راجہ امجد خورشید پہلوان کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے انکی اقامت گاہ آئے۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی اور راجہ امجد خورشید پہلوان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر راجہ امجد خورشید پہلوان نے راجہ پرویز اشرف کا ان کی اقامت گاہ آمد پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
کوئی تبصرے نہیں