چائنہ کے75 ویں یوم آذادی کے موقع پر پاکستان کلب چائنہ میں ایک تقریب کا انعقاد

 


چائنہ کے75 ویں یوم آذادی کے موقع پر پاکستان کلب چائنہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چکوال چیمبر آف کامرس کے نو منتخب نائب صدر خالد مرزا نے خصوصی شرکت کی تقریب میں چائنہ کی 75 ویں یوم آذادی کا کیک کاٹا گیا تقریب سے چائنہ کی حکومتی شخصیات نے خطاب کیا اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چکوال چیمبر آف کامرس کے نو منتخب نائب صدر خالد مرزا نے کہا اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ پاک چین دوستی دنیا بھر میں اپنی مثال آپ بن چکی ہے ’دونوں ملکوں کی قیادتیں ہمیشہ اس دوستی کو مزید مضبوط اور گہرا بنانے کے لئے کوشاں رہتی ہیں۔ پاک چین تعلقات بہت خاص نوعیت کے حامل ہیں۔ یہ بھائی چارے‘ دوستی اور اعتماد کا وہ باب ہے جس کی بنیاد پچہتر سال قبل رکھی گئی تھی۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) اس کی بے لوث دوستی کا عملی ثبوت ہے جس کے ثمرات پاکستان سمیت پورے خطے کو حاصل ہو رہے ہیں۔ پاکستان چین پائیدار دوستی ہی بالآخر علاقائی اور عالمی امن و استحکام کی بنیاد بنے گی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.