"ستھرا پنجاب مہم" کے تحت ڈھڈیال میں گندگی کے ڈھیروں کی صفائی جاری

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی ) "ستھرا پنجاب مہم" کے تحت ڈھڈیال میں گندگی کے ڈھیروں کی صفائی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر چکوال، اسسٹنٹ کمشنر چکوال اور دیگر افسران کے "ستھرا پنجاب مہم" کے سلسلہ میں دورہ ڈھڈیال کے بعد صفائی کا آغاز ہوا جو ابھی تک بلا تعطل جاری ہے ۔ ریلوے اسٹیشن ، تالاب مائراں ، ڈھڈیال پارک، ہسپتال روڈ، پڑھال روڈ پر گندگی کے ڈھیر ختم کر دیئے گئے ہیں۔ چکوال راولپنڈی روڈ پر ابراہیم آباد کی حدود میں ڈیوائڈر کے ریت کے ڈھیروں کی جاری ہے۔ عوامی حلقوں نے "ستھرا پنجاب مہم" کے تحت جاری صفائی کی مہم میں سیکرٹری یونین کونسل ڈھڈیال یاسر عرفات کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.