سید طاہر شاہ شہید کی قبر پر مسلم لیگ (ق) چکوال کے رہنما محمد خان تترال کی حاضری
ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین،صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی ہدایت پر ایلیٹ فورس چکوال کے جوان سید طاہر شاہ شہید کی قبر پر مسلم لیگ (ق) چکوال کے رہنما محمد خان تترال نے پارٹی سربراہ کی طرف سے بھیجی گئی چادر اورپھول چڑھائے۔ شہید طاہر شاہ کے اہلخانہ کو چوہدری شجاعت حسین کا تعزیتی پیغام پہنچایا کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند کرے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ مسلم لیگ (ق) چکوال کے رہنما محمدخان تترال کے ہمراہ جہانزیب خان کرسال،حامد رضا اوردیگر ساتھی بھی تھے۔ انہوں نے طاہر شاہ شہید کی قبر پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔شہید کی جوموت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔شہید کا جو لہو ہے وہ قوم کی زکوۃ ہے۔
کوئی تبصرے نہیں