بین الصوبائی سٹرک چوآسیدن شاہ کلرکہارتلہ گنگ کی تعمیرکے لئے 5 ارب 16کروڑ روپے کی خطیر رقم کے فنڈزجاری

 


چوآسیدن شاہ (سید طلحہ فاروق) میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے تین تحصیلو ں کو ملانے والی بین الصوبائی سٹرک چوآسیدن شاہ کلرکہارتلہ گنگ کی تعمیرکے لئے 5 ارب 16کروڑ روپے کی خطیر رقم کے فنڈز جاری کردیئے ہیں جسکا افتتاح معروف ثناخوان مصطفی عبدالرزاق جامی اپنے گاﺅں بھرپور میں کیا ۔اس عظیم منصوبے پر کام تیزی سے شروع کر دیا گیا ہے جس کی تعمیر کا جائزہ لینے کے بعدگزشتہ روش یہاں معروف ثناخوان مصطفی عبدالرزاق جامی نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ یہ سب سرکار رسالت کی ثناءخوانی کی وساطت کے زریعے میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز نے اُنکی درخواست پرفنڈز جاری کئے۔ یاد رہے کہ عبدالرزاق جامی کا میاں محمد نواز شریف کے والد گرامی کے ساتھ محبت کا تعلق تھا جو کہ عارفانہ کلا م سنتے تھے۔ اس سے قبل بھی میاں شہباز شریف ،حمزہ شہباز پورا خاندان بھرپور شہر آچکا ہے۔عبدالرزاق جامی کا کہنا تھا کہ میرا اس دھرتی سے خصو صی پیار ہے کیو نکہ یہاں بزرگ ہستیوں کاڈیرہ ہے۔ علاقہ تلہ گنگ ،کلرکہار اور چوآسیدن شاہ کی عوام نے اس عظیم منصوبے کے لئے خطیر رقم جاری کرنے پر میاں محمد نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.