پادشاہان میں ایک خاتون سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چھین لیے گئے
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) قصبہ پادشاہان میں ایک خاتون سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چھین لیے گئے۔عابدہ پروین زوجہ راجہ خالد محمود نے تھانہ ڈھڈیال میں دی گئی اپنی تحریری درخواست میں کہا کہ وہ نمازمغرب کے بعد تلاوت کررہی تھی کہ ایک نوجوان ان کے گھر گھس آیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر مجھ سے طلائی زیورات چھین لیے جن میں دو چوڑیاں، کڑا، تین انگوٹھیاں اور دو کانٹے شامل ہیں۔طلائی زیورات کی مالیت 4 لاکھ ہے۔واردات کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال ملک محمد اکرم عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ضروری معلومات حاصل کیں۔ڈھڈیال پولیس نے زیردفعہ 382 ت پ ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں