چوآسیدن شاہ :ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین کھلی کچہری میں پولیس افسران پر برس پڑے
چوآسیدن شاہ (تحصیل رپورٹر) چکوال پولیس کی ستائی ہوئی تحصیل چوآسیدن شاہ کی عوام کے لئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین کھلی کچہری میں پولیس افسران پر برس پڑے ۔ڈی ایس پی چوآسیدن شاہ محمد ابراہیم وڑائچ کو کہا کہ پارٹیوں کو بلاتے ہیں یا پارٹیاں کرتے ہیں۔بشارت چوکی کے انچارج کو معطل کرکے فوری طور پر انکوائری، جھوٹے پرچوں،ناقص تفتیش ،زمین پر قبضہ گروپوں کے خلاف7دن کے اندر قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم صادر کردیا ۔اگر تھانہ میں کوئی بات نہ سنے تو میرے پاس آجائیں ہم آپکی خدمت کے لئے حاضر ہیں۔تمام پولیس ملازمین کو ہدایات دیں کہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ قابل قبول نہیں ۔ DPOچکوال کی کھلی کچہری میں تحصیل بھر کی عوام نے بھرپور شرکت کی اور اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا دکھڑا سنایا کہ کس طرح گذشتہ2سالوں سے وہ انصاف کی فراہمی کے لئے دربدر پھرتے رہے اس موقعہ پر DPO چکوال نے کہا کہ معاشرے کے ناسور اور سماج دشمن عناصراور قبضہ گروپو ں کے لئے کسی قسم کی کوئی گنجائش یارعایت نہیں برتی جائے گی اور اگر کوئی بھی واقع ہوا تو اُس کا جوابدہ تھانہ کا SHO ہوگا۔
کوئی تبصرے نہیں