ڈھڈیال میں جیب کتروں کی سرگرمیاں جاری، جنازوں کے بعد اب شادی ہالوں کا بھی رخ کرلیا

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) ڈھڈیال میں جیب کتروں کی سرگرمیاں جاری، جنازوں کے بعد اب شادی ہالوں کا بھی رخ کرلیا۔ ڈھڈیال جہاں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جیب تراشوں نے اپنی وارداتیں ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اب انہوں نے شادی ہالوں میں بھی اپنی کاروائیاں ڈالنا شروع کر دی ہیں۔ گزشتہ روز ایک مقامی شادی ہال میں ایک شخص کی جیب سے لاکھوں روپے مالیت کا موبائل نکال لیا گیا۔مذکورہ جیب تراش کی تصویر جاری کر دی گئی ہے اور ڈھڈیال پولیس اس کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.