واپڈا ٹیم کو تشدد بنانے والوں کے خلاف واپڈا کی جوابی کارروائی

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) واپڈا ٹیم کو تشدد بنانے والوں کے خلاف واپڈا کی جوابی کارروائی، میڑ اتارنے کے بعد ٹرانسفارمر سے بھی بجلی منقطع کر دی گئی۔ 8 نومبر کو تھانہ ڈھڈیال میں ایس ڈی او واپڈا کی جانب سے امیر پور منگن میں ایک ڈیرے پر بجلی کی چیکنگ کے دوران واپڈا ٹیم کو یرغمال بنانے، تشدد اور رقم چھننے کی ایف آئی آر درج کرائی گئی جس میں چار نامعلوم سمیت سات افراد کو نامزد کیا گیا۔جوابی کاروائی کرتے ہوئے واپڈا نے مذکورہ ڈیرے سے میٹر اتارنے کے بعد ٹرانسفارمر کا کنکشن بھی منقطع کردیا جس سے اس ٹرانسفارمر سے منسلک دیگر پندرہ گھروں کے مکین بھی بجلی سے محروم ہو گئے۔ متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ واپڈا اس واقعہ کی سزا ہمیں کیوں دے رہا ہے۔ ٹرانسفارمر سے ہماری بجلی بحال کی جائے۔ علاوہ ازیں سادات فیملی کا موقف ہے کہ واپڈا اہلکار بلااجازت ہمارے گھر داخل ہوئے اور بجلی چوری سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ ڈھڈیال پولیس مصروف تفتیش ہے ۔



..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.