کموڈور ارشد محمود خان کی قیادت میں پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے وفد کا DPO آفس کا دورہ
کموڈور ارشد محمود خان ستارہ امتیاز(ر ) سیکرٹری جنرل پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی ،شکیل افضل منہاس تحصیل صدر PESS چکوال، حماد سرور منہاس اور کمانڈو منظور حسین غازی پر مشتمل PESS کے وفد نےگزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین سے DPO آفس میں ملاقات کی اور ان کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ وفد نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے DPO چکوال شہیدوں اور غازیوں کی سر زمین کے عوام کی ان کی تعیناتی پر خوشی اور اطمینان سے واقف ہونگے اور DPO چکوال درست و بر وقت انصاف، جانی و مالی تحفظ اور امن عامہ کی فراہمی کے سلسلے میں ان سے وابستہ توقعات پر پورا اتریں گے۔
کموڈور ارشد نے جنرل عبدالقیوم ملک ہلال امتیاز( ر) مرکزی صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی اور PESS کے تمام ممبران کی جانب سے DPO افس اور پولیس کو PESS کے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ، اور PESS پولیس ارتباط و تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
سیکرٹری جنرل PESS نے پنجاب گورنمنٹ خصوصآ وزیر اعلی محترمہ مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے اظہار تشکر کیا کہ انھوں نے چکوال کے غیور عوام کو پولیس کے ایک انتہائی فرض شناس، بہادر،ایماندار، اور قابل آفیسر کی خدمات میسر کی ہیں۔
لیفٹیننٹ( ر) احمد محی الدین نے کموڈور ارشد اور PESS وفد کے دیگر ارکان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے فرائض منصبی مکمل ایمانداری سے سر انجام دیں گے اور عوام کی شکایتوں کے بروقت ازالے کیلئے بھر پور کوششیں جاری رکھیں گے، انھوں نے PESS اور پولیس کے درمیان تعاون کوعوامی فلاح اور امن عامہ کیلئے انتہائی سودمند قرار دیا اور اس کے فروغ کیلئے اپنی خصوصی کاوشوں کا یقین دلایا۔
کوئی تبصرے نہیں